دبئی ایکسپو: شاہد آفریدی پنجاب حکومت کی نمائندگی کریں گے

November 26, 2021

قومی ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر کھیل پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ شاہد آفریدی پنجاب اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے، جن کے اعزاز دبئی ایکسپو میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔