نین تارا نے چنئی کے فیشن ایبل علاقے میں گھر خرید لیا

November 26, 2021

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا نے چنئی کے پوئز گارڈن میں ایک نیا گھر خریدا ہے۔ اسی علاقے میں اسٹار اداکار رجنی کانت کا بھی گھر ہے۔

نین تارا اب بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو ہیں اور وہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں نظر آئیں گی جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار کریں گی۔

واضح رہے کہ نین تارا ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ان اسٹارز میں شامل ہیں جنکا معاوضہ کافی زیادہ ہے۔ اسی لیے انھوں نے چنئی شہر کے ایک فیشن ایبل علاقے میں گھر خریدا ہے جہاں مشہور اداکار رجنی کانت اور دہنوش بھی رہائش پذیر ہیں۔