پنجاب پولیو فری ہوگیا، وزیراعلیٰ بزدار کا دعویٰ

November 27, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیو فری ہو گیا۔محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کئی شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے-

ریسکیو1122ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا-

وزیراعلیٰ نےسروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے ، پائلٹ سٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایئرایمبولینس میں پیرا میڈیکس، ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے-

ایئر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور اسپیشلائزڈ اسپتالوں میں منتقل کرے گی-