بھارت، اعلیٰ ذات ہندوؤں نے دلت خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا، مارنے سے قبل لڑکی سے اجتماعی زیادتی

November 28, 2021

لکھنؤ (جنگ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں اراضی کے تنازع پراعلیٰ ذات کے ہندوئوں نے دلت خاندان کے 4افراد کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔مقتولین میں سے ایک 17سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ چاروں کے قتل کا علم دوروز بعد ہوا۔ دلت خاندان کے 4افراد کے قتل اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کیخلاف گائوں والوں نے شدید احتجاج کیا ۔پولیس نے بتایا کہ چارافراد 50 سالہ دلت شخص، اسکی 47 سالہ بیوی، 17 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا – پریاگ راج ضلع میں اپنے گھر کے اندر بستروں پر مردہ پائے گئے۔