تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں ہونےسےاسموگ کم ہوگی، شفقت محمود

November 28, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں ہونے سے اسموگ کم ہوگی، چھٹیوں کی وجہ سے ہمیشہ اسموگ کے لیول میں فرق پڑا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھناچاہتے ہیں اب امتحانات مقررہ وقت اور مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں تفصیلی علم نہیں، کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے بہت اقدامات کیے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ماضی میں بھی مختلف ویرینٹ کا مقابلہ کرچکے ہیں۔