لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیرغور نہیں، امریکی صدر جوبائیڈن

November 29, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث لاک ڈاؤن لگانے کے آپشن کی تردید کردی۔

واشنگٹن میں جوبائیڈن نے امریکیوں سے ٹیلی وژن پر خطاب کیا اور کہا کہ اس وقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اومی کرون ویرنٹ خوف کا نہیں تشویش کا باعث ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کورونا ویرینٹس سے نمٹنے کے لیے آج کہیں زیادہ طریقے موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتھونی فوچی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بوسٹر کے ساتھ موجودہ ویکسینز اس معاملے میں معاون رہیں گی۔