• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 افراد زخمی

فوٹو جیو نیوز
فوٹو جیو نیوز

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔

پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشتگرد ہلاک

سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی نگرانی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس کی مؤثر کارروائی سے آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

 ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید