• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنام زمانہ بٹ کوائن ہیکر کی قبل از وقت رہائی، ٹرمپ کے شکرگزار

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کرنے والے بدنام زمانہ ہیکر ایلیا لیچٹن اسٹائن کو پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے کے صرف ایک سال بعد ہی رہا کر دیا گیا۔

 لیچٹن اسٹائن نے اپنی رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے فرسٹ اسٹیپ ایکٹ کی بدولت مجھے قبل از وقت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، میں جلد از جلد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے امریکی میڈیا ادارے سی این بی سی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایلیا لیچٹن اسٹائن اپنی سزا کا خاطر خواہ حصہ کاٹ چکا ہے اور اب اسے قوانین اور بیورو آف پرزنز کی پالیسی کے مطابق ہوم کنفائنمنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرسٹ اسٹیپ ایکٹ ایک فوجداری اصلاحاتی قانون ہے جو 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت قیدیوں کو بہتر رویے اور دیگر شرائط پر جلد رہائی اور ارنڈ ٹائم کریڈٹس کی سہولت دی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید