• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

نواک جوکووچ نے ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑے محتاط انداز میں سوچ و بچار کے بعد میں نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے مکمل دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شفافیت گورننس اور جس طرح میری آواز اور میرے امیج کو پیش کیا گیا اس پر تحفظات کے بعد کیا۔

نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹینس فیملی اور کھیل میں کسی بھی طرح اپنا حصہ ڈالنے پر فوکس رکھوں گا، میرا فوکس میرے اصولوں اور میری انٹیگریٹی کی عکاسی کرے گا۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ میری نیک خواہشات آگے بڑھنے کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں لیکن میری طرف سے یہ باب بند ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ نواک جوکووچ پلیئرز ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے۔

چوبیس گرینڈ سلم جیتنے والے نواک جوکووچ نے انفرادی کھیل کے انڈی پینڈنٹ کنٹریکٹرز کی آواز متعلقہ پلیٹ فارم تک پہنچانے کے لیے ایسوسی ایشن پر زور دیا۔

ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور شیڈولنگ پر آواز اٹھائی گئی تھی۔ ایسوسی ایشن نے مینز اینڈ ویمنز ٹورز انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور اسپورٹس انٹیگریٹی ایجنسی کے خلاف کیس بھی کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید