پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع

November 30, 2021

پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

جمع کروائی گئی رپورٹ میں کارروائی کے لیے سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کو الیکشن کمیشن اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی الیکشن کمیشن کے سامنے نشاندہی کی تھی۔