گوادر پورٹ خطے کے ممالک کیلئے معاشی خوشحا لی کی نو ید ہے، نصیرکشانی

November 30, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کشانی نے کہا ہے کہ ہم چا ہتے ہیں کہ گوادر پورٹ سے بلو چستان کے مقامی سر ما یہ کا ر ، تاجر اور صنعتکار سب سے زیا دہ مستفید ہوں،گوادر پورٹ پا کستان اور بلو چستان کے لئے ہی نہیں پو رے خطے کے مما لک کے لئے معاشی خوشحا لی کی نو ید ہے،ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کیلئے خد ما ت نا قا بل فرامو ش ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گوادر میں چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فداحسین دشتی نے انہیں بتا یا کہ بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد سی پیک منصو بے اور گوادر پورٹ کے ذریعے ہمسائیہ اوردنیا کے دیگر مما لک کے ساتھ بہترین اور مستحکم تجا رتی تعلقات چا ہتے ہیں ہمیں امید ہے کے حکومت اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام بلو چستان کے مقامی صنعتکا روں اور تجا رت پیشہ افراد کو سب سے زیا دہ مقدم رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت صنعت و تجا رت ، زراعت ، گلہ با نی و دیگر پیدا واری شعبہ جا ت کی ترقی کے لئے مقامی سر ما یہ کا روں کے ساتھ مل کر کا م نہیں کرے گی اس وقت تک ملک اور صو بے میں معاشی خوشحا لی اور بے روزگا ری کی عفریت سے چھٹکا را ممکن نہیں ہو گا ۔اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کشانی نے چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے صدر فدا حسین دشتی کو خوش آمدید کہا اور امید ظا ہر کی کہ ان کا بھر پور تعاون انہیں حاصل رہے گا ، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بلو چستان اور پا کستان ہی نہیں خطے میں مو جود تمام مما لک کی معاشی خوشحا لی کی نوید اور ضا من ہے ،انہوں نے کہا کہ ہما ری اولین ترجیح مقامی سر ما یہ کا روں کو گوادر میں مو جو د سر ما یہ کا ری کے مواقعوں سے روشنا س کرا نا ہے اس مقصد کے لئے وہ ہر ممکن تعاون جا ری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مقامی سر ما یہ کا ر خوشحا ل نہیں ہوں گے تب تک صو بے میں بے روزگا ری کے چیلنج سے نہیں نمٹا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتکاراور تا جر لو گوں کی روزگار کا وسیلہ ہیں ،انہوں نے چیمبر آ ف کا مرس کے ایگزیکٹو ممبرا ن کو گوادر آ نے کی دعوت دی اور کہا کہ چیمبر آف کا مرس کے اراکین کی گوادر آ مد کے مثبت نتا ئج بر آ مد ہوں گے ،انہوں نے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے چیمبر آ ف کامرس اینڈا نڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کی خد ما ت کو بھی سراہا۔آخر میںگوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کشانی نے چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی کو روائتی چادراوریا د گا ری شیلڈ بھی پیش کی ۔