چٹاگانگ ٹیسٹ: جیت کے بعد حسن علی کا پہلا ٹوئٹ

November 30, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نےچٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

حسن علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چند مناظر شیئر کیے ہیں۔

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ہم نے ٹیسٹ سیریز کی پہلی جیت اپنے نام کی۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اب ہمارا اگلا پڑاؤ ڈھاکہ میں ہوگا۔‘

حسن علی نے مزید کہا کہ ’پاکستان زندہ باد رہے ہمیشہ۔‘

واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔