• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹا گانگ ٹیسٹ: عبدﷲ شفیق ٹوئٹر پر چھاگئے

چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللّہ شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔

پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللّہ شفیق نے اپنی دونوں اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

عبداللّہ شفیق نے پہلی اننگز میں 162  گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں 129 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری کرنے پر عبداللّہ شفیق کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب داد مل رہی ہے۔

اس وقت عبداللّہ شفیق ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہیں جہاں صارفین اُن کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اُن کی پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔

آئیے ایک نظر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے عبداللّہ شفیق کو ملنے والی داد پر ڈالتے ہیں:

واضح رہے کہ چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچویں روز کا کھیل جاری ہے، پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں جبکہ 8 وکٹیں باقی ہیں۔

تازہ ترین