ہانیہ عامر کی نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز کیساتھ تصویریں وائرل

November 30, 2021

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لیجنڈری سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے، اداکار زاویار اعجاز کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ابھرتے اداکار زاویار اعجاز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ہانیہ عامر کے ہمراہ دو دلچسپ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ فنکار خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔


یہ تصویریں اِن فنکاروں کے آنے والے نئے پروجیکٹ کے سیٹ پر بنائی گئی ہیں۔

زاویار اعجاز نے ہانیہ عامر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویروں پر اپنے آنے والے پروجیکٹ’سنگِ ماہ‘ کا نام بھی لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار اعجاز کے ڈرامہ سیریل ’ سنگِ ماہ ‘ کی کاسٹ میں معروف گلوکار عاطف اسلم، اداکار نعمان اعجاز، اداکارہ کبریٰ خان، ثانیہ سعید بھی شامل ہیں۔