حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ

November 30, 2021


حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق 50 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ بوسٹر ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کہا کہ بوسٹر ویکسین سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر کی لگائی جائے گی۔