شادی سے پہلے کترینہ نے عالیہ بھٹ کو شکست دیدی

December 01, 2021

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنی شادی سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کترینہ کیف کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 57.4 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ عالیہ بھٹ کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 57.1 ملین ہے۔

رواں سال جنوری میں کترینہ کیف عالیہ سے کم مقبول تھیں جب ان کے انسٹاگرام پر 46 ملین فالوورز تھے۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ اُس وقت دیکھا گیا جب اُن کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔

کترینہ کیف کے انسٹاگرام کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف479 کو فالو کیا ہے جبکہ اُنہوں نے اب تک944 پوسٹس کی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔