شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، خالد مقبول

December 01, 2021

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، آئین پر شب خون مارا جا رہا ہے، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کےخلاف 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

نئے نظام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو غلام بنانے کی کوشش کو واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے بلدیاتی نظام کے نام پر نیا منصوبہ مسلط کرنا چاہتی ہے، نئے قانون کو آئین کی پامالی قرار دیتے ہوئے خالد مقبول نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی۔