سندھ میں ڈینگی کے مزید 61 کیس، 33 کا تعلق کراچی سے ہے

December 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 33 کا تعلق کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 23، تھرپارکر میں 2، عمرکوٹ میں 3 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں نومبر کے مہینے میں ڈینگی کے 1865 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں