اظہر علی کے ٹوئٹر پر 20 لاکھ فالوورز

December 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کے ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔اظہر علی بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ان سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین تھی۔ فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔