طوفان سے الیکٹرک لائنوں کو نقصان، سکاٹ لینڈ میں 17000 گھر مسلسل بجلی سے محروم، ایس ایس ای این کی متاثرہ صارفین سے معذرت

December 02, 2021

لندن ( پی اے ) سکاٹ لینڈ میں کم از کم 17000 گھر مسلسل چوتھی رات بجلی سے محروم رہے کیونکہ انجینیئرز لائنوں کی مرمت کا کام کرنے میں مصروف ہیں ۔ سکاٹش اینڈ سدرن الیکٹرسٹی نیٹ ورکس ( ایس ایس ای این ) نارتھ آف سکاٹ لینڈ نیٹ ورک پر ریڈ الرٹ کا سٹیٹس برقرار ہے۔ اس کی ٹیمیں جمعہ کی دوپہر شروع ہونے والے طوفان آروین کی وجہ سے الیکٹرک لائنز کو نقصان پہنچا تھا ۔ ایس ایس ای این کے ایک ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر 103000 کسٹمرز کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ 17000 کسٹمرز کو بجلی کی فراہمی ابھی بند ہے۔ ان ایریازمیں ایبرڈین اینڈ ایبرڈین شائر کے 9700 ‘ مورے 3500 ‘ اینگس 1600 اور پرتھشائر کے 1700 کسٹمرز شامل ہیں۔ ایس ایس ای این میں کسٹمرز آپریشنز ڈائریریکٹر مارک رف نے کہا کہ طوفان آروین سے الیکٹرک نیٹ ورک کو پہنچنے والے شدید ترین نقصان کے بعد ہم سسٹم کی بحالی کیلئے اچھی پیشرفت کر رہے ہیں اور ہماری اضافی ٹیمیں بحالی کی کوششوں میں معاونت کر رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بالاٹر اور بریمر جیسی لوکیشنز بڑے کنکشنز بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انجینیئرز کو بحالی کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملٹی پل فالٹس اور پیچیدہ مرمت کے ساتھ انفرادی سرکٹس کو معمول پر لانے میں کچھ زیادہ وقت لگے گا۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے شدیدنقصان کی نوعیت بھی بحلی کو بحال کرنے کیلئے نیٹ ورک کو ری روٹ کرنے کی صلاحیتوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ بحلی کی فراہمی سے متاثرہ افراد میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بجلی کے بغیر ایک اور دن گزارنے والے متاثرین کی تشویش بجا ہے اور ہم بحلی کی فراہمی میں تعطل کا شکار ہونے والے تمام کسٹمرز سے معذرت خواہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہم بجلی کی فراہمی کو جلد ار جلد بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قابل بھروسہ پارٹنرز کے ذریعے کمزور کسٹمرز کو سپورٹ فراہم کرنےکو ترجیح دے رہے ہیں اور اگر کسی کسٹمر کے پاس کو متبادل رہائش نہیں ہے تو اسے رہائش کیلئے مناسب اخراجات کی ادائیگی بھی آفر کر رہے ہیں ۔ کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر کی لائنیں انتہائی مصروف ہیں اسی لیے ہم اپنے متاثرہ کسٹمرز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ صرف اسی صوررت میں فون کریں جب کوئی ہنگامی صورتحال ہو یا انہیں اضافی مدد درکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ اضافی مدد کی ضرورت والے کمزور کسٹمرز کیلئے لائنز کو کلیئر رکھنا چاہیے ۔ ایس ایس ای این کمیونٹی رسپانس کو مربوط رکھنے کیلئے لوکل اور نیشنل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے ایک حصے کے طور پر رجسٹرڈ انتہائی کمزور کسٹمرز کیلئے سپورٹ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔کئی مقامات پر ریسٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ ریسٹ سینٹرز وکٹوریہ اینڈ البرٹ ہال ‘ ایزی اینڈ نیوے ہال‘ فنٹری‘ نوکرائچ فارم ‘ اسٹریٹتھیر پرائمری سکول ‘ ایبرفوئل پرائمری سکول اور ڈون پرائمری سکول میں بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ، ترجمان کا کہنا ہے کہ درج ذیل ویلیفئر سینٹرز پر بجلی کی فراہمی سے متاثر کسٹمرز کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان متاثرین کو 30 نومبر تک صبچ سات بجے سے گرم کھانا اور مشروبات کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔ ایس ایس ای این کی ٹیمیں گاڑیوں کے ذریعے انتہائی دوردراز اور الگ تھلگ کمیونٹیز میں ایس ایس ای این کے ترجیحی سروسز رجسٹر پرموجود کسٹمرز کو گرم کھانے اور مشروبات کی ڈلیوری فراہمی جاری رکھیں گی ۔