امریکہ کے اسکول میں فائرنگ سے 3 طلبا ہلاک

December 02, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا ،واقعے کے بعد آکسفورڈ ہائی اسکول کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا، اس دوران پولیس نے ایک 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔