ڈیرہ غازی خان: خالہ نے 3 بھانجوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

May 04, 2024

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے اپنے تین بھانجوں کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ بچوں کی والدہ کا الزام ہے کہ اس کی بہن نے پیسوں کے تنازع پر بچوں کو جھلسا کر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ چورہٹہ کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کے تین بچوں کو اس کی بہن نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور اس کے بعد چھریوں کے وار بھی کیے۔

بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال ہے۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔

آمنہ بی بی کے مطابق اس کی بہن کو رنج تھا کہ ہماری والدہ میرے پاس اپنے پیسے جمع کرتی تھیں۔

واقعہ کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی، پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔