بھارت میں پیٹرول 18 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

December 02, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں نئی دہلی کی حکومت نے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے پیٹرول کے ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول 8 روپے (18 روپے 71 پیسے پاکستانی )فی لیٹر سستا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے پیٹرول کی مد میں لیے جانے والی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 30 فیصد سے کم کر کے 19اعشاریہ 40فیصد کردیا جس کے بعد بھارتی دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہوگئی۔نئی دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔