سی آئی اے چیف ولیم برنز کی اسرائیل آمد، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے

May 08, 2024

امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز اسرائیل پہنچ گئے۔

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق سی آئی اے چیف ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اور ولیم برنز کی ملاقات کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔