قائمہ کمیٹی داخلہ کا نادرا کا ڈیٹا ہیک کی خبروں کا نوٹس، نادرا، FIA حکام طلب

December 02, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نادرا کا ڈیٹا ہیک کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ہے ، جعلی ڈومیسائل پر چپڑاسیوں کی بھرتی پر برہمی ، اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت کوٹے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل ،بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار پر نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات جلدکمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ میں جعلی ڈومیسائل پر27چپڑاسیوں کے بھرتی کئے جانے پر کمیٹی ممبران نے ا شدید برہمی کا اظہار کیا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کے لئے 4رکنی ذیلی تشکیل دے دی گئی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزادنواز کی صدارت میں ہوا۔