اوورسیز پاکستانیوں کے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑیں گے،تجزیہ کار

December 02, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال شیخ رشید کہتے ہیں اگلے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پی ٹی آئی کو پڑیں گے، کیا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ صرف شیخ رشید کا دعویٰ نہیں جانا پہچانا سچ ہے کہ اگلے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑیں گے، انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف جانا اچھا قدم ہے لیکن اس کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے

ارشاد بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان سے بہت خوش ہے اور انہیں بہت پسند کرتی ہے۔