طلباء کے وفدکا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

December 02, 2021

لاہور (کرائم رپورٹر ) یونیورسٹی طلبہ ء کے وفدنے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات اوراساتذہ شریک تھے۔ اس موقع پر وفد کو سی اواو محمد کامران خان، آپریشن کمانڈر عاصم جسرا اورسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈر عاصم جسرانے وفد کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اوربریفنگ دی،یونیورسٹی طلباء کو ای چالان سسٹم،ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔