حکومت کی 100 ارب روپے کی کرپشن اس ہفتے میں سامنے آئی، شاہد خاقان

December 02, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کو حکومت کی چوری نظر نہیں آتی، صرف سو ارب روپے کی کرپشن اس ہفتے میں سامنے آئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چور حکومت آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ماننے کو تیار نہیں ہے، اپنی پکڑی گئی چوری پر کہتے ہیں کہ ہم ریجیکٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر ناکامیوں کا اعتراف کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سے لیکر وزراء تک سب کے کچے چھٹے کھلیں گے۔