• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 کھلاڑی انجرڈ ہیں، شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید