مریم نواز نے جنید صفدر کے ولیمے کے لیے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں، ن لیگ

December 02, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے 15روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ 15روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ خانگی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔