مشہد سے کراچی کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق

December 03, 2021

کراچی(آئی این پی) ایران اور پاکستان نے مشہد سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایئر مارشل ارشد ملک اور ایران کے سفیر محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ایران اور پاکستان نے مشہد سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق کیا جس کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوام کے درمیان روابط اور سیاحت کو فروغ دینا ہے،پی آئی اے جنوری 2022سے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔