ٹیسٹ ٹف کرکٹ ہے: شاہین شاہ آفریدی

December 03, 2021

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں یکے بعد وکٹیں لینا آسان نہیں کیونکہ ٹیسٹ ٹف کرکٹ ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ کرکٹ کو انجوائے کروں، کورونا وائرس کے حالات میں مشکل ہوتا ہے لیکن ٹرینر کے ساتھ کام کرتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں لطف اندوز ہوتا ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سب سے اچھی بات ہے کہ ہمارا بنچ اسٹرینتھ اچھا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ سلو پچ پر بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا اسپنر کے لیے پچزساز گار سمجھی جاتی ہیں، بولر اگر تگڑا ہو اور جارحانہ انداز اپنائے تو بولنگ اچھی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ میں بولنگ کی کوشش کرتے ہیں حسن علی فائٹر ہے اس کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ بہت دیر سے ان کے ساتھ کھیل رہا ہوں، لاہور قلندرز کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے اس لیے فائدہ ہوتا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل میں وقت ہے اگر لاہور قلندرز کی کپتانی کا موقع ملتا ہے تو میں اس کامنتظر ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی کوشش ہو گی کہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کریں، میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو ٹیم کے لیے اچھا کھیلوں اور جتواؤں، میں جارحانہ انداز سے بولنگ کرتے ہوئے سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہاکہ اگر ایک ٹیسٹ میں بیٹسمین فلاپ ہو جائیں تو ضروری نہیں انہیں فلاپ کہا جائے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فائٹ کریں گے اور سیریز جیت کر جائیں گے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انگلش کاؤنٹی میں اس مرتبہ بھی کھیلنے کا منتظر ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔