پی ایس ایکس میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا

December 03, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 839 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، لیکن بندش پر کل کی اختتامی سطح سے بس ایک پوائنٹ نیچے ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43 ہزار 232 پوائنٹس ہے جبکہ پورے ہفتے کی گراوٹ 881 پوائنٹس رہی۔

پورے ہفتے مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 173 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 414 ارب روپے ہے۔

حصص بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کا کاروبار 10 ارب روپے میں ہوا۔

پورے ہفتے مارکیٹ ایک ارب 59 کروڑ شیئرز کا کاروبار 79 ارب روپے میں ہوا۔