IMF کیساتھ معاہدہ، حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکے گی، ذرائع

December 04, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )حکومت آئی ایم ایف کیساتھ 6ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے معاہدے کے بعد سے اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے رہی ہے کیونکہ آئی ایم ایف کیساتھ قرضہ توسیع پروگرام کےمعاہدے کی شرط کے مطابق حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی

ذرائع کے مطابق حکومت نے حالیہ مذاکرات میں آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ سٹیٹ بنک سے قرضہ حاصل کرنے کی اجازت دی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اس درخواست کو منظور نہیں کیا اور اجازت نہیں دی

ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے تحت ستمبر 2022تک سٹیٹ بنک سے قرضہ نہیں لے سکتی ،آئی ایم ایف کیساتھ اس تجویز سے اتفاق کیا گیاہے کہ قانون سازی کےذریعے سٹیٹ بنک سے قرضہ لینے کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔