لاہور، 24 گھنٹوں کے دوران 3 لڑکیوں سمیت 10 افراد کا اغوا

December 04, 2021

لاہور(ٹی وی رپورٹ)لاہور میں24 گھنٹوں کے دوران تین لڑکیوں سمیت دس افراد کو اغوا کرلیا گیا ، مغویوں میں بارہ سالہ لڑکا اور گیارہ سالہ بچی بھی شامل ہے، ساندہ کی رہائشی گيارہ سالہ علینہ اسکول جانے کیلئے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اغوا کرلی گئی، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے، اغوا ہونے والوں کاتعلق گرین ٹاؤن، ساندہ اقبال ٹاؤن، گجر پورہ، ملت پارک، گلشن اقبال، چوہنگ، رائے ونڈ اور فیکٹری ایریا سے ہے، ساندہ سے دو افراد اغوا ہوئے۔