• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مل کر سعودی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، خاقان فیدان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات ہوسکتی ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت اس عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ ختم کرنے کے لیے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں، سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابلِ برداشت ہوچکا ہے۔

خاقان فیدان نے مزید کہا کہ ہم نے یوکرین اور روس کو بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کی پیشکش بھیجی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید