ڈیجیٹل گرداوری، ضلع راولپنڈی میں دو لاکھ 94ہزار انٹریز

December 04, 2021

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں پنجاب بھر میں زرعی اراضی کی ڈیجیٹل گرداوری کے سلسلے میں ضلع راولپنڈی میں اب تک 1087 موضع جات میں سے 912 موضع جات کی ڈیجیٹل گرداوری مکمل ہوچکی ہےجن میں دو لاکھ 94 ہزار324انٹریز(گرداوریاں) ہوچکی ہیں ۔ ڈیجیٹل گرداوری مکمل کرنے کیلئے ڈیڈلائن 15دسمبر ہے۔قبل ازیں گزشتہ ماہ کی ڈیڈلائن رکھی گئی تھی جس میں بعد میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیجیٹل گرداوری کا کام ڈیڈ لائن کے اندر مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری میں زرعی و دیہی اراضی کا نہ صرف ریکارڈ بلکہ موقع کی تصاویر اور دیگر تفصیلات بھی شامل کی جارہی ہیں۔