پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث ختم

December 04, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیلکم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانبابر اعظم اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم نے 60 اور اظہر علی نے 36 رنز بنالیے ہیں۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدﷲ شفیق تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔

پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون

دوسرے ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبدﷲ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلادیش ٹیم کے کھلاڑیوں فہرست

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔