کترینہ کیف، وکی کوشل کی شادی کس کے گھر میں رجسٹر کروائی جا ئے گی؟

December 04, 2021

عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی بھارتی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان جیسی شادی کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی کی رسومات، تقاریب اور خبروں کو حتی الامکان رازداری میں رکھا جا رہا ہے مگر پھر بھی میڈیا پر متعدد خبریں وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا پر تقریباً ایک مہینے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں، اس دوران کترینہ اور وکی کی شادی کا واویلا بھارت سمیت دیگر مملاک میں بھی سنائی دے رہا ہے جبکہ اگر کوئی خاموش ہے تو وہ خود یہ جوڑی چُپ تانے ہوئے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس جوڑی کی جانب سے کورٹ میں پیپرز سائن کرنے کے بجائے ممبئی کے علاقے جوہو میںموجود وکی کوشل کے گھر میں شادی کی جائے گی۔

اس جوڑے کی جانب سے کورٹ میرج کے لیے رجسٹرار کو وکی کوشل کے گھر ہی میںبلایا جائے گا اور اس جوڑی کی شادی گھر ہی میںہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2012ء میںبھی بھارتی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے کورٹ جانے کے بجائے گھر ہی میںشادی رجسٹر کروائی گئی تھی۔