چاہتا ہوں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ پاکستان میں کھیلوں، باکسر محمد وسیم

December 04, 2021

نامور باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ پاکستان میں کھیلوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ میں نے ٹائٹل ایک مرتبہ پھر جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اور باہر ملکوں میں ٹریننگ کا بہت فرق ہے، بیرون ملک اسپانسرشپ بہت ہیں اور بہترین کوچز موجود ہیں۔

نامور باکسر نے مزید کہا کہ میں نے 2 مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان باکسرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، چاہتا ہوں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ پاکستان میں کھیلوں۔