وائس پریزیڈنٹ چکلالہ بورڈ چوہدری چنگیز خان کی اسٹیشن کمانڈر سے ملاقات

December 06, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری چینگیز خان نے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر نذر السلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ نے کہا کہ چکلالہ کینٹ میں رہائشی نقشہ جات کے حصول کو آسان بنایا جائیگا تاکہ اہل علاقہ کی بعض رشوت خور عملہ سے جان چھڑائی جا سکے۔ اسٹیشن کمانڈر نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کردار ادا کرینگے۔ چوہدری چنگیز خان نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ اور شہر میں گیس کے کم پریشر کی شکایات پر متعلقہ حکام سے بات کی جائیگی۔