بلیک کوارٹر کیخلاف ویکسی نیشن مہم کا افتتاح

December 07, 2021

لاہور(خبر نگار،خصوصی رپورٹر) لاہور میں بلیک کوارٹر کے خلاف ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کردیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے ویٹرنری ہسپتال کاہنہ نو میں ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق کا کہناتھاکہ جانوروں کے موذی امراض سے بچاؤ کیلئے محکمہ کی جانب سے مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں۔ویکسی نیشن مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے ویٹرنری اور پیراویٹرنری سٹاف کیلئے ٹریننگ کا بھی اہتمام کیاگیا۔