جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے،صوبائی وزرا

December 07, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبر نگار)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید، وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔صوبائی وزرا نے کہا کہ ہمیں فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔