لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب پر جرمانہ

December 08, 2021

لندن(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو لندن کے دورے کے دوران ٹریفک قوانین توڑنے پر جرمانہ جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حالیہ دورہ لندن کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، وہ سنٹرل لندن میں اپنے صاحبزادے کے فاسٹ فوڈریسٹورنٹ میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئےاپنی گاڑی ڈبل یلو لائن پر پارک کر دی، جس پر ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کر دیا،گورنر پنجاب کو تقریب سے واپس آنے پر جرمانے کا علم ہوا ۔واضح رہے کہ برطانوی ٹریفک قانون کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکتی ۔ ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جرمانے کی رقم 70 پونڈ ہوتی ہے جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوتی ہے یہ رقم 140 پونڈ تک ہو سکتی ہے ۔