سرگودھا، اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی

December 08, 2021

سرگودھا (جنگ نیوز) سرگودھا میں بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے منگل بازارمیں ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے کےزبردستی پیسے مانگے،نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔