الیکشن کمیشن کیجانب سے ووٹرز کا قومی دن منایا گیا، تقریبات منعقد

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گذشتہ ملک بھر میں ووٹرز کا قومی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع ملتان کی مرکزی تقریب دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ون) میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ریجنل الیکشن کمشنر، ملتان ڈویژن ندیم قاسم مہمان خصوصی تھے، شرکا میں محمد سلیم اختر خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ون)، جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ٹو) نے بھی شرکت کی۔