جرمن قانون سازوں نے اولاف شُولس کو نیا چانسلر منتخب کر لیا

December 09, 2021

برلن (جنگ نیوز )جرمن پارلیمان نےبدھ کے روز سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما اولاف شوُلس کو نئے چانسلر کے طور پر منتخب کر لیا ۔ اس کے ساتھ ہی کرسچن ڈیمو کریٹ لیڈر انگیلا میرکل کا 16 سالہ دور اقتدار اختتام کو پہنچا۔برلن میں وفاقی پارلیمان میں نامزد چانسلر کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں ایوان زیریں میں ڈالے گئے707ووٹوں میں سے395سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شوُلس کے حق میں تھے۔