وزیراعظم کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں ،صاحبزادہ حمزہ پرویز

December 09, 2021

پشاور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا ہے کہ تین ریٹائرڈ ججز کے سنسنی خیز انکشافات پر دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کے یوانوں میں بھونچال آ گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں صاحبزادہ حمزہ پرویز نے رابطہ عوام مہم کے دوران پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز ارشد ملک رانا شمیم اور ثاقب نثار کے انکشافات سے عمران نیازی کو دھاندلی سے مسلط کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے جبکہ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ عمران نیازی کو اقتدارز میں لانے کے لئے راستہ صاف کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کو سزا دی گئی۔ پانامہ کیس میں جب میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کی جا سکی تو میاں محمد نواز شریف اور اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔ صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا کہ عمران نیازی کو دھاندلی سے عوام پر مسلط ہونے کی سازش بے نقاب ہونے پر وزیراعظم کو اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے۔