امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو قیمت چکانی پڑے گی، چین

December 09, 2021

چین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کو سرمائی اولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کی قیمت چکانا ہوگی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چاروں ممالک نے اولمپک پلیٹ فارم کو سیاسی جوڑ توڑ کیلئےاستعمال کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اولمپک پلیٹ فارم کو سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کرنے کا طریقہ غیرمقبول اور خود کو تنہا کرنے والا ہے۔

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، ایونٹ میں کسی کینیڈین عہدیدار کو نہیں بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہوں گے۔