• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

امریکا نے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے کسی بھی امریکی عہدیدار کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کے خدشات کی وجہ سے کسی سرکاری وفد کو ان کھیلوں میں نہیں بھیجا جائے گا تاہم امریکی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں، بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہوں گے۔

دوسری جانب چین نے بائیکاٹ کی صورت میں ’جوابی اقدامات‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی امریکی اعلان چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ناراضگی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین